اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، طلب اور رسد کے حوالہ سے 2018-19ءکی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

79
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، طلب اور رسد کے حوالہ سے 2018-19ءکی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 2029-30ءتک گیس کی طلب و رسد میں فرق 5 ہزار 389 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018-19ءمیں گیس کی طلب و رسد میں فرق 1440 ایم ایم سی ایف ڈی تھا جو کہ 2024-25ءتک توقع ہے کہ یہ بڑھ کر 3684 ایم ایم سی ایف ڈی اور 2029-30ءتک 5389 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2018-19ءمیں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 20.62 فیصد کی کمی کے ساتھ ایک کروڑ 95 لاکھ 60 ہزار ٹن تھی جو کہ 2017-18ءمیں 2 کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس پیدا کرنے والی فیلڈ سے ایل پی جی کی فراہمی میں اس عرصہ کے دوران 9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 2018-19ءمیں ایل این جی کی درآمد 901 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جو کہ 2017-18ءمیں 754 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔