اوگرا نے پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں خلل ڈالنے کی کوششوں کا سخت نوٹس لے لیا

43
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کے مطالبے کی آڑ میں پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں خلل ڈالنے کی کوششوں کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

بدھ کو ایک بیان میں اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنائیں ،پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اوگرا کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ترسیل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ترسیل کے معاملے پر پریشان نہ ہوں اوگرا کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں کام کر رہی ہیں، پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔