اوگرا کا ریفائنریز اور ملک میں ڈیزل ذخائر کے حوالے سے اجلاس

101
OGRA
OGRA

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ریفائنریز اور ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کے ذخائر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ریفائنریز اور بہترین کارکردگی دکھانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے نمائندے شامل تھے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو موخر کر دیا گیا ہے اور اکتوبر میں تین کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے، جو کارگو پہلے ہی آ چکا ہے اسے بانڈڈ سٹوریج میں رکھا جائے گا تاکہ وہ ستمبر کے آخر تک فروخت کے لئے دستیاب نہ ہو۔