15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںاوگی سوئی گیس ڈسٹری بیوشن لائن منصوبہ کاافتتاح کردیا گیا

اوگی سوئی گیس ڈسٹری بیوشن لائن منصوبہ کاافتتاح کردیا گیا

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 23 فروری (اے پی پی):مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماءکیپٹن(ر) صفدر نے اوگی سوئی گیس ڈسٹری بیوشن لائن منصوبہ کاباقاعدہ افتتاح کردیا ۔اس حوالہ سے سابق امیدوار تحصیل مئیر منیرتنولی نے اتوار کو استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب سے کیپٹن(ر) صفدر کے علاؤہ سابق صوبائی وزیر وجیہہ الزمان خان ،چیئرمین بفہ پکھل سردار شاہ خان،مسلم لیگ ن تحصیل اوگی کے صدر قاضی زاہد اللہ شاہ ،نعیم سخی تنولی،ڈاکٹرلائق،سیدقدیرشاہ اور یوسف تنولی نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیپٹن (ر) صفدر نےکہا کہ میری سیاست غریب عوام کیلئے ہے، ترقیاتی کام ہمیشہ بلاتفریق کئے تاکہ میرے حلقے کے لوگ پسماندگی کے اندھیروں سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اوگی کیلئے اربوں کا سوئی گیس پراجیکٹ منظورکیا،اس میں بھی سیاسی مخالفین نے روڑے اٹکائے،مختلف محکموں کے ذریعہ کام روکا لیکن ہم نے روڈزوالوں کو ایڈوانس ادائیگی کردی ہے تاکہ اوگی بھرمیں ڈسٹری بیوشن لائن بچھانے کا کام شروع ہوسکے اور آج اللہ کے فضل سے ڈسٹری بیوشن لائن کے افتتاح کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے بچوں کا اخلاق بگاڑا،مشرقی روایات پامال کیں،ملکی معیشت کابیڑہ غرق کیا،نوجوان نسل ان کے جھانسہ سےباہر نکلےاور اپنے والدین کااحترام کرتے ہوئے تعلیم پرتوجہ دیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے خدمت کاعزم کیاہواہے اور الیکشن ہارکربھی عوام کی خدمت کررہے ہیں تاکہ اس حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565098

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں