او آئی سی خاندان کے بنیادی ادارے کو زیادہ بااختیار بنانے کے لئے کام کررہی ہے، آئندہ وزارتی کانفرنس میں رکن ممالک میں خاندان کے ادارے بارے موجود پالیسیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، رپورٹ

106
اسلامی تعاون تنظیم

جدہ۔ 07 فروری (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم خاندان کے بنیادی ادارے کو زیادہ بااختیار بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔ بین الاقوامی اسلامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کے خاندانی امور کے وزراءاور علاقائی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے اس حوالے سے حکمت عملی کا مسودہ تیار کررہے ہیں جس کو تنظےم کے آئندہ وزارتی اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔ یہ اقدام او آئی سی کی طرف سے رکن ممالک میں شادی اور خاندان کے ادارے کو زیادہ بااختیار بنانے اور اس حوالے سے اقدار کے تحفظ کے پروگرام کا حصہ ہے ۔ او آئی سی کی وزارتی کانفرنس میں اس حوالے سے رکن ممالک میں موجود پالیسیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔