او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس( کل) ہو گا،فلسطین اور انسدادِ دہشت گردی جیسے مسائل پر غور کیا جائے گا

209

استنبول ۔ 11 اپریل (اے پی پی)مسلم ممالک میں تعاون کی تنظیم او آئی سی کا سالانہ اجلاس استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں فلسطین کے تنازعے اور مختلف مسلم ممالک میں جاری دہشت گردی پر بحث ہو گی۔ اس سلسلے میں 57 رکنی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل (منگل کو) ہو گا۔