او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اوروفود پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے

87
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اوروفود پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کا خیر مقدم اور ترک ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ کیا،مہمانوں کے استقبال کیلئے سرخ قالین بچھا دیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی معزز وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کثیر تعداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس گیارہ بجے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔