او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کا 47واں اجلاس اختتام،نیامے اعلامیہ میں جموں و کشمیر تنازعہ سے متعلق او آئی سی کے اصولی مؤقف کا اعادہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا واضح ثبوت ہے

199

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کے اختتام پر جاری نیامے اعلامیہ میں جموں و کشمیر تنازعہ سے متعلق او آئی سی کے اصولی مؤقف کا اعادہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہاکہ نیامےاعلامیے میں واضح طور پر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے حوالے سے او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نائیجر میں اجلاس کے اختتام پر نیامے اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔نیامے اعلامیہ میں واضح طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے مستقل اور اصولی موقف کا اعادہ کیاگیا ہے۔جموں و کشمیر تنازعہ کی نیامے اعلامیے میں شمولیت او آئی سی کی مسلہ کشمیر کے حل کیلیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔