27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاو آئی سی کا فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ مظالم...

او آئی سی کا فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کو روکنے ، غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے اور عالمی برادری سےگھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر اسرائیل کوجوابدہ بنانے کا مطالبہ

- Advertisement -

جدہ ۔18اکتوبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کو فوری طور پر روکنے اور غزہ پر مسلط محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے اور عالمی برادری سے گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو وزرائے خارجہ کی سطح پر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں او آئی سی نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد، ادویات، پانی اور بجلی فراہم کریں اور ضروری امداد کی بحفاظت فراہمی کے لئے انسانی راہداری کھول دیں۔

- Advertisement -

او آئی سی نے غزہ میں الا ہلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی جس میں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ او آئی سی نے کہا کہ یہ جنگی جرم نسل کشی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف ان گھناؤ نے جنگی جرائم پراسرائیل کو جوابدہ بنائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402833

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں