او آئی سی کی حلب میں بمباری اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات کی شدید مذمت

116

قاہرہ ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم ”او آئی سی“ نے شام کے شمالی شہر حلب میں شامی اور روسی فوج کی جانب سے جاری بمباری اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کی جانب جاری کیے گئے ایک بیان میں عالمی برادری سے حلب میں قتل عام فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے