29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںاو آئی سی کی غزہ میں جاری اسرائیلی قتل عام اور جنگی...

او آئی سی کی غزہ میں جاری اسرائیلی قتل عام اور جنگی جرائم کی شدید مذمت

- Advertisement -

جدہ۔1نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری قتل عام اور جنگی جرائم بالخصوص جبالیہ کیمپ میں حالیہ قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں رہائشی علاقہ مکمل تباہ اور سینکڑوں فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بنیادی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فوری اور دیرپا انسانی امداد کو یقینی بنائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407273

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں