او آئی سی کی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاریوں کو جائزقرار دینے اور اذان پر پابندی کی مذمت

131

جدہ ۔ 16 نومبر (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاریوں کو جائز قراردینے کے اسرائیلی قانونی بل کی مذمت کی ہے ۔ بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق او آئی سی کا کہنا ہے کہ القدس الشریف اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالہ سے اسرائیلی تازہ ترین اقدامات اور قانون سازی کی کو ئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی متعلقہ منظورشدہ قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی روسے کالعدم ہیں۔