اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل او آئی سی کی تنظیم عالم اسلامی برائے تعلیم، سائنس، اور ثقافت، ڈاکٹر الملک نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط ارسال کیا ہے جس میں میں ان کے صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کو سراہا کیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر الملک نے صدر مملکت کو خط میں تحریر کیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے لئے کیا جانے والا اقدام انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس امر کو محسوس کیا کہ چوتھے صنعتی انقلاب میں اسلامی دنیا کو بدلنے کے بڑے مواقع ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان کی مدد کے خواہاں ہیں۔ صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ ایک کامیاب مثال ہے اور تنظیم اسلامی اس اقدام کو باقی اسلامی ممالک میں بھی متعارف کرانا چاہتی ہے۔ اسلامی دنیا فیکلٹی کی تربیت’ نوجوانوں بلخصوص خواتین کو مختلف قسم کے ہنر سکھانے اور نصاب ترقی دینے کے سلسلے میں پاکستان کی مدد اور تعاون کی خواہاں ہیں۔ صدر مملکت کی طرف سے کئے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستان کو مصنوعی ذہانت’ ڈیٹا سائنس ‘کلائوڈ نیٹو کمپیوٹنگ ‘ ایج کمپیوٹنگ ‘ بلاک چین’ اگمینٹڈ رئیلٹی اور انٹرنیٹ آف تھینک کے لئے عالمی مرکز بنانا ہے۔