او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بارےتنازعات کے حل کیلئے مستقل طریقہ کار کے لئے ماہرین کے بین الحکومتی گروپ کا اجلاس

166
OIC
OIC

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ، تحفظ اور ضمانت کے معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لئے ایک مستقل طریقہ کار کے قیام پر ماہرین کے بین الحکومتی گروپ کے اجلاس نے کاسا بلانکا، سلطنت مراکش میں کارروائی شروع کر دی۔

یہ اجلاس مارچ 2022 میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ 48 ویں اجلاس میں منظور کی گئی کونسل آف وزرائے خارجہ کی قرارداد کے نفاذ کے لئے منعقد کیا گیا ہے جو او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ، تحفظ اور گارنٹی کے معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لئے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ، اسلامی ترقیاتی بینک اور اسلامک سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ ایک مستقل طریقہ کار کے قیام سے متعلق ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ معاہدے کا آرٹیکل 17 معاہدے کے تحت تنازعات کے تصفیہ کے لئے ایک مستقل طریقہ کار کے قیام پر زور دیتا ہے اور یہی معاملہ او آئی سی کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے ماہرین کے بین الحکومتی گروپ کے چار روزہ اجلاس میں زیر غور ہے۔ کے دوران کر رہا ہے۔

او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی امور ڈاکٹر احمد سنگیندو نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ کی جانب سے افتتاحی خطاب میں شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک میں سرمایہ کاری کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایک مستقل میکنزم قائم کرنے کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا۔