او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ ، شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھائی

159
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ ، شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھائی

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے اتوار کے روز آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے انکی مظفرآباد آمد پر استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے سنگین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد کشمیری عوام کے لیے اپنے گہرے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ ملاقات کے بعد صدر آزاد کشمیر کی طرف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کشمیر کاز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔