اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ او اور اے لیول کے بین الاقوامی امتحانات روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات روکنے کے بارے میں غیر ضروری خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہمارا کسی بھی غیر ملکی امتحانات کو روکنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں ہے۔