او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ ٰکی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

223
او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ ٰکی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ ٰنے اسٹاک ہوم سویڈن میں ترک سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اتوار کوجدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے حوالے سے بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے سویڈش حکام پر زور دیا کہ وہ اس نفرت انگیز جرم کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری اقدامات کریں، وہ اس طرح کی کارروائیوں کو دوبارہ ہونے سے روکنے اور اسلامو فوبیا سے لڑنے کے لیے یکجہتی کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی طرف سے بار بار کی جانے والی اس اشتعال انگیز کارروائی نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا، ان کی مقدس اقدار کی توہین کی اور اسلامو فوبیا، نفرت، عدم رواداری اور زینو فوبیا کی خطرناک مثال قائم کی ہے۔