او ای سی کا ہنر مند افراد کے لیے جاپانی زبان کورس کا آغاز

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے ہنر مند پاکستانی افراد کے لیے جاپانی زبان کا مختصر کورس شروع کر دیا ہے تاکہ وہ جاپان میں ملازمت کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ حکام نے بتایا کہ جاپان میں کام کرنے کے لیے بنیادی جاپانی زبان جاننا ضروری ہے۔ اس کورس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواست دہندہ کی عمر 18 سے 39 سال …

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے ہنر مند پاکستانی افراد کے لیے جاپانی زبان کا مختصر کورس شروع کر دیا ہے تاکہ وہ جاپان میں ملازمت کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ حکام نے بتایا کہ جاپان میں کام کرنے کے لیے بنیادی جاپانی زبان جاننا ضروری ہے۔ اس کورس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

درخواست دہندہ کی عمر 18 سے 39 سال کے درمیان ہونی چاہیے، کم از کم تعلیم مڈل ہو اور متعلقہ شعبے میں ایک سال کا تجربہ ضروری ہے۔ کورس کی فیس 10,000 روپے (ناقابل واپسی) ہے اور اس کی مدت تقریباً تین ماہ ہوگی۔ کورس کے دو سیشن ہوں گے، ایک صبح اور دوسرا شام میں۔ مزید معلومات اور درخواست جمع کرانے کے لیے امیدوار ویب سائٹ jobs.oec.gov.pk/jlt_form پر رجوع کر سکتے ہیں

مزید خبریں