34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںاو جی ڈی سی ایل اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے...

او جی ڈی سی ایل اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے مابین اعلیٰ معیار کی تعلیم و تحقیق میں سٹرٹیجک شراکت داری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی ) نے انجینئرنگ،سا ئنسز،امرجنگ ٹیکنالوجیزکے شعبوں میں تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ایم او یو پر او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او احمد حیات لک اور جی آئی کے آئی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے باضابطہ طور پر دستخط کئے۔

اس تعاون کے ساتھ او جی ڈی سی ایل کا مقصد متبادل توانائی، گرین انرجی، آڑٹیفیشل انٹیلی جنس، قابل تجدید توانائی، گرین لیبز، اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) کے اقدامات میں پیشرفت کو تلاش کرنا اورآگے بڑھنا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے ڈی کاربنائزیشن کے عزم کے ثبوت کے طور پر اس مفاہمت نامہ کے تحت پہلا پائلٹ پروجیکٹ گرین انرجی پیدا کرنے کے لئے ہائیڈروجن پروٹو ٹائپ کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ ہوگا۔او جی ڈی سی ایل، آئل اینڈ گیس سیکٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی کے طور پر اپنے افق کو وسعت دینے اور جدید، حسب ضرورت اور مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنے انسانی وسائل کی مہارت کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

- Advertisement -

جی آئی کے آئی انسٹی ٹیوٹ جو کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں تحقیق کو فروغ دینے کے عزم کے لئے پہچاناجاتا ہے، اس شراکت داری میں ایک متاثر کن کردار ادا کرنے کے لئے پرجوش ہے۔ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق اور ترقی، تکنیکوں کا اشتراک اور تکنیکی ترقی شامل ہے۔ اس سٹرٹیجک تعاون کا مقصد چیلنجوں کا مقابلہ کرنا اور مسلسل کامیابی اور پائیداری کے اہداف حاصل کرنا ہے۔سائن کردہ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے، او جی ڈی سی ایل کے گرین انرجی پروجیکٹس کے لئے توانائی کے بہترین متبادل ذرائع کی نشاندہی کرنے کے لئے تعاون کریں گے جس میں ہائیڈروجن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

جی آئی کے آئی آڑٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے پیشن گوئی کی پیمائش کی تکنیکوں پر او جی ڈی سی ایل کی مدد کرے گا۔ یہ تعاون مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، سہولتوں کے تبادلے، تعلیمی اور معلومات کے تبادلے، کانفرنسوں، سیمینارز اور مشترکہ تحقیق اور آغاز کے منصوبوں تک پھیلا ہوا ہے۔

مفاہمت نامہ میں عمدگی، اختراع اور پائیداری کے لئے مشترکہ لگن کو اجاگر کیا گیا ہے جو او جی ڈی سی ایل اور جی آئی کے آئی دونوں کو تعلیم اور تحقیق میں تبدیلی کی پیشرفت میں سب سے آگے ہے۔ او جی ڈی سی ایل اور جی آئی کے آئی دونوں اپنی اجتماعی مہارت اور وسائل کو توانائی، ٹیکنالوجی اور اس سے آگے کے شعبوں میں اشتراک کے لئے تیار ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں