اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور فاٹا کے طالب علموں کے لئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت230انٹرن شپ کا اعلان کر دیا ۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں کے 46،46طالب علموں کے لئے پٹرولیم ، کیمیکل ، الیکٹریکل و الیکٹرانکس ، میکنیکل ، ومیکا ٹرونکس اور سول میں گریجویشن کے لئے نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر ، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے طالب علموں کے لئے انوائرمنٹل سائنسز ، کمپیوٹر ، سافٹ ویئر ، ٹیلی کام ، جیالوجیکل انجینئرنگ ، جیالوجی اور جیوفزکس میں ماسٹرز ، بیچلرز ۔ ایم بی اے ، بی بی اے آنرز۔ ایچ آر ، مارکیٹنگ ، سی ایم اے ، اے سی سی اے ، ایم کام ، ایم بی اے اور بی بی اے کے طالب علموں کے لئے 46نشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں اے جے کے 16، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے لئے 15،15نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔
طالب علم کے لئے عمر کی حد 30سال مقرر کی گئی ہے جبکہ اسے 40ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے جائے گا ۔