
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ او پی ایف کو عالمی معیار کا ادارہ بنائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سب سے اہم ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کو آئی ایس او 9000:2015 سرٹیکیفیٹ ملنے پر ذوالفقار بخاری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف کوکوالٹی مینجمنٹ سرٹیفکیٹ عالمی معیار کی سروسز پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفکیٹ کا حصول ادارے میں شفافیت کی جانب اہم قدم ہے، سرٹیفکیشن سے عام آدمی کا او پی ایف پر اعتماد بڑھے گا۔