او کاڑہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):او کاڑہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
نواحی قصبہ گوگیرہ کا رہائشی 18سالہ نوجوان شان ولد محمد طارق اپنی موٹرسا ئیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں جبوکہ روڈ تمبو سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر سٹرک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد ریسکیوموٹر بائیک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 18سالہ شان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ریسکیو بائیک پر سوار دو افراد 28سالہ عمردراز اور30سالہ عرفان منظور شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122ٹیم نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
دوسر ے واقعہ میں منڈی صادق گنج کا رہائشی 30سالہ ضیاء ولد رفیق احمد 22سالہ سعدیہ زوجہ ساجد اور 2ماہ کی حوریا فاطمہ دختر ساجد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہے تھے کہ اچانک راستے میں اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے آگئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481260