14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومتجارتی خبریںآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 37.87 فیصد...

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 37.87 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کےشعبہ کے منافع میں جاری مالی سال کے دوران 37.87 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اےایچ ایل) کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران آئل ماریکٹنگ کمپنیوں کا منافع 18.2 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کیلئے او ایم سیز کو 13.2 ارب روپےمنافع حاصل ہوا تھا ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کےمقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے شعبہ کے منافع میں 5 ارب روپے یعنی 37.87 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اے ایچ ایل رواں مالی سال میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 فیصدجبکہ پٹرول کی قیمت میں 10 فیصد کی کمی کے باعث شعبہ کی فروخت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں او ایم سیز کی سیلز کا حجم 2081.5 ارب روپے تک کم ہوا ہے ۔اے ایچ ایل کے مطابق اس دوران ہائی ٹیک لبریکینٹس لمیٹڈ کی آمدن میں سب سے زیادہ 41 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572431

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں