اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو آئندہ سال حج کو انتہائی سستا کریں گے ،بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔ انہوں نے سال 2023 کے حجاج کرام کو ساڑھے چار ارب روپے کی رقم کے بعد تقریبا 2 ارب روپے مزید واپس کرنے کی خوشخبری سنائی ۔انہوں نے یہ بات ایپنک کے ملک گیر مندوبین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ کنونشن میں ایپنک کے علاوہ چاروں صوبوں سے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایپنک کی نو منتخب باڈی سال 2023 تا 2025 نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔
ایپنک کے آئین میں بنیادی ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ میں سیلف میڈ آدمی ہوں ، انسانیت کی خدمت عبادت ہے ۔اللہ پاک مجھ سے یہ کام لیتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حج میں سخت محنت کی ،عام آدمی کی طرح حج کرتے ہوئے پاکستانی حجاج کے مسائل دیکھے اور موقع پر حل کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال حج سستا کریں گے ،بحری جہاز اور روڈ کے ذریعے سفر کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافی میرے بھائی ہیں ،حج کے لئے جہاں دیگر اداروں کو کوٹہ دیا جاتا ہے میڈیا کے لئے بھی یہ کوٹہ دیا جا سکتا ہے ،اس حوالے سے مشاورت کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کو بطور بھائی عزت دی ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانیوں سے انتہائی محبت کرتے ہیں،
ان سے ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے انہیں انتہائی جذباتی پایا۔ وفاقی وزیر نے ایپنک کے نومنتخب چیئرمین محمد صدیق انظر سیکرٹری جنرل دارا ظفر شکیل یامین کانگا رانا محمد یوسف کلیم شمیم جویریہ ارشد عابد چوہدری،سید مجتبی رضوان عبدالودود بیگ شیراز خان منیر ملک شائستہ اسری سفیر بخاری سعدیہ عرفان محمد صمد مینگل نواز طاہر باقر بھٹی نادر خواجہ اور عاصم لطیف سمیت دیگر عہدیدران کو مبارکباد دی ۔کنونشن میں پی ایف یو جے کی نائب صدرفرحت فاطمہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رضوان غلزئی سینئر نائب صدر راولپنڈی اسلام اباد یونین أف جرنلسٹس رانا رضوان ارشد ،نائب صدر منیبہ افتخار ڈاکٹر راؤ فرقان نے بھی شرکت کی جبکہ میڈیا ورکر آرگنائزیشن رجسٹر کے مرکزی چیئرمین اظہر سلطان سمیت دیگر تمام عہدے دوران نے بھی شرکت کی ۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایم ڈبلیو او کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید خان نے انجام دیے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے صدر اور معروف صحافی تجزیہ نگار خوشنود علی خان نے وفاقی وزیر سینیٹر محمد طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا وزیر تاریخ میں پہلی بار دیکھا ہے جو عام ادمی کی طرح حج کر رہا ہو ورنہ حج کے دوران "ہٹو بچو "کی اوازیں آرہی ہوتی ہیں انہوں نے ماضی میں ایپنک کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منہاج برنا نے کارکنوں کے حقوق کے لیے کام کیا
اب چیئرمین ایپنک صدیق انظر اس کام کو اگے بڑھائیں گے جنگ اور دی نیوز اسلام اباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور معروف صحافی حافظ طاہر خلیل نے اپنے خطاب میں سینٹر طلحہ محمود کے والد حاجی محمود مرحوم کے حوالے سے بتایا کہ وہ ہم درد اور نیک دل انسان تھے اور میرے والد کے دوست تھے دونوں شخصیات مولانا ابوالاعلی مودودی کی محفلوں میں شرکت کرتے تھے حاجی محمود مرحوم غریب بچیوں کی شادی کراتے اور ہر شخص کہ دکھ درد میں شریک ہوتے تھے ان کے ہونہار بیٹے سینیٹر طلحہ محمود اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے میڈیا ورکرز کے حوالے سے ال پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفیڈیشن ایپنیک کی خدمات کو سراہا
سینئر صحافی تجزیہ نگار ڈاکٹر عبدالودود قریشی نے کنونشن میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور مستقل بنیاد پر ان مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ۔کنونشن سے چیئرمین ایپنک محمد صدیق انظر سیکرٹری جنرل دار ظفر سابق چیئرمین ایپنک سید اکرام بخاری کلیم شمیم فرحت فاطمہ اور رانا رضوان ارشد نے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے مسائل کا مستقل حل نکالنے کے لیے حکومت ، مالکان اور ورکرز کو ایک جگہ بیٹھ کر مشاورت کرنا ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان کے معروف خطاط انسٹرکٹر شبیر احمد ضیا نے قران پاک کی خطاطی کا فن پارہ سینیٹر وفاقی وزیر طلحہ محمود کو پیش کیا۔