آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

84
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، پنجاب اور ملک کےدیگر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے ، با لائی خیبر پختونخو ا ، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں جزوی آبر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔کم سے کم درجہ حرارت،کالام منفی11 ، لہہ منفی 9،سکردو منفی 6،ا ستور ،قلات منفی4،گوپس ، مالم جبہ ، دیرمنفی3، بگروٹ اور کو ئٹہ میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔