اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش حرارت میں 25، سیدو شریف 18، پتن 10، مالم جبہ 8، میر خانی اور کاکول، کالام 5، بالاکوٹ 4، باچا خان ایئرپورٹ، دروش، 2، دیر (اپر2، لوئر ایک )، کوٹلی 20، گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد (سٹی 8 ، ایئرپورٹ 7)، راولاکوٹ 8،منگلا 19، چکوال 16، مری 13، منڈی بہاؤالدین 11، سیالکوٹ (سٹی 9 اور ایئرپورٹ ایک )، اسلام آباد (سید پور، گولڑہ 10، سٹی، بوکرا 8، ایئرپورٹ 6)، راولپنڈی (کچری 7، شمس آباد 5،
چکلالہ 4)، جہلم 6، اٹک 4، گجرات ایک، بگروٹ 11، استور 9، بونجی 6، سکردو 5، چلاس 4 اور گلگت میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد ،دادو میں درجہ حرارت 48، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ ،تربت میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603763