کوئٹہ۔ 22 جولائی (اے پی پی):علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم موسیٰ خیل، ژوب، لسبیلہ، آواران، بیلہ اور خضدار اضلاع میں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہا جبکہ چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی اور تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پنجگور میں 43 ، لسبیلہ اور سبی میں 42، پسنی اور کوئٹہ میں 38 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ژوب میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت میں 11 ملی میٹر اور مسلم باغ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=486390