لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم موسمی تبدیلی کے باعث صبح کے اوقات میں ٹھنڈک میں جبکہ سموگ کی وجہ سے شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21اور زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 194فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس یو ایم ٹی خان 196،عسکری ٹین 189،نیٹسول آفس 208،سی ای آر پی219،لاہور امریکن سکول 259،یوایس قونصلیٹ 215،ریونیو سو سائٹی 196،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 226اور سید مراتب علی روڈ پر 213ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔