اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہےگا۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج پیر کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کشمیراورکاکول (ایبٹ آباد) میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: کاکول میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06،گوپس منفی03،کالام منفی 02،قلات، اسکردو منفی01، کوئٹہ اور دیر میں00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔