آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، وسطی /جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان

152
Dry weather
Dry weather

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام /رات کے اوقات میں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش مظفرآباد (شہر 7، ایئرپورٹ 6)، گڑھی دوپٹہ 5، دیر 7، مالم جبہ 4، بالاکوٹ 2،بگروٹ 6، گوپس 2، استور ، گلگت ایک اور ژوب میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد ، دادو،موہنجوداڑو،سبی میں درجہ حرارت 45، خیر پور ، اوکاڑہ ، روہڑی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔