اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی بلوچستان ، با لائی خیبرپختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ قصور اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چترال 5، پٹن، دروش اورپشاور ایک جبکہ قصور میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی 40،دالبندین ، نوکنڈی اورتر بت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔