آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے ، بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

66
rain
rain

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔پیر کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41، بھکر اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔