آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان،

105
Dry weather
Dry weather

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بار ش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم راولاکوٹ اور کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی ، سبی 42 اور بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔