اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی بلوچستان اور سندھ کے جنوبی اضلاع ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔منگل کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور 40، خیرپور، خانپور اور بہاولپور ایئرپورٹ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔