آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد وخشک، پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان

158
weather is dry and cold
weather is dry and cold

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے جبکہ با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہاتاہم مشرقی/شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 12، نارووال 11، ساہیوال 7، بہاولنگر، قصور 3 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ اتوار کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ ، استور ، گوپس ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ،بگروٹ ، کالام اور گلگت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔