اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اتوار 13 سے18اپریل کے دوران دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں اتوار سے18اپریل کے دوران 4 سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔اتوار کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دادو میں درجہ حرارت 46 اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔