اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا ۔ شمالی بلوچستان ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،خطۂ پوٹھوہاراور کشمیرمیں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ہیں۔ اس دوران کوئٹہ، چمن اور چکوال میں ہلکی بارش بھی ریکارڈکی گئی۔
ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 13، لہہ منفی 11،استور ،گوپس منفی 9،ہنزہ منفی8 ، پاراچنار منفی 6، کالام ، گلگت منفی 5، قلات اور بگروٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔