لاہور۔3جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں مو سم گرم جبکہ با لائی اور وسطی علاقوں میں آند ھی،جھکڑ چلنے اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارش ہوئی، قصورمیں 28 جبکہ گوجرانوالہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا جبکہ آلودگی کی مجموعی شرح 135 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کو الٹی انڈیکس درج ذیل رہا۔یو ایس قو نصلیٹ 144 ، ریونیو سوسائٹی میں153،یو ایم ٹی میں137 ،سید مراتب علی روڈ 146 ،سی ای آر پی آفس156،ٹھو کر نیا ز بیگ 134 ، آرک اسٹیشن ون 141،پاکستان انجینئرنگ سروسز 146 ،عسکری ٹین 107اور ذکی فا ر مز میںائیر کوالٹی انڈیکس162ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481306