آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب ، خیبر پختونحوا ، شمال مشر قی بلوچستان اورزیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ، محکمہ موسمیات

113

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گاتاہم کشمیر، بالائی پنجاب ، خیبر پختونحوا ، شمال مشر قی بلوچستان اورزیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے میدانی اضلاع میں بعدازدوپہرجھکڑ/آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم سب سے زیادہ بارش کاکول 38، سیدو شریف 23، پنجاب: گوجرانوالہ 33، حافظ آباد 28، نور پور تھل 25، اسلام آباد 17، قصور 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ، 10، مری، بھکر، کوٹ ادو 9، نارووال 6، چکوال 3، سرگودھا، بہاولنگر 4، لاہور 3 ، جہلم ،منگلا ، لیہ 2، اوکاڑہ، منڈی بہاولدین، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک اور سیالکوٹ میں ایک ،لسبیلہ 28، بار کھان 8اور تربت میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ِ

اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق میر پور خاص 45،سبی،جیکب آباد ، دادو میں 44ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔