آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختو نخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

129
محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور بالائی خیبرپختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم کشمیر ،

خطہ پوٹھو ہار اور کا کول میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش را ولا کوٹ 40، مظفر آباد(سٹی 31،ائرپورٹ15)، کوٹلی09 ،پنجاب،اسلام آباد(گولڑہ31،سید پور23 ،زیروپوائنٹ06) ،مری، راولپنڈی (شمس آباد) 01، خیبر پختو نخوا کا کول میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت چلاس 41، نو کنڈی، سبی اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔