آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

146
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد/جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا/دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

ہفتہ کوکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14 ، اسکردو منفی 11، زیارت منفی 10،قلات منفی 09، کالام منفی 08،استور، گوپس منفی 07،گلگت، کوئٹہ منفی 06 ،ہنزہ منفی05، چترال اوردیر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔