آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

93
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم شام اور رات میں کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ہفتہ کو کم سےکم درجہ حرارت: زیارت 00 ، لہہ ، اسکردو01، قلات02اور کالام میں03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔