اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت :لہہ منفی 04، اسکردو منفی 01، زیارت اور کالام میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔