آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

320
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا :کالام 41، دیر (بالائی 28، زیریں 01)، پٹن 28، مالم جبہ 11، میرکھانی 10، چترال 09، پاراچنار، بالاکوٹ 07، دروش 05، کاکول 03، چراٹ02،کشمیر :راولاکوٹ 12، مظفرآباد (ائرپورٹ 11، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 05، پنجاب: مری 11، سیالکوٹ (ائرپورٹ 05، سٹی 02)، چکوال، حافظ آباد 04، اسلام آباد (گولڑہ 04، سید پور، ائرپورٹ، زیرو پوائنٹ 02)، راولپنڈی (شمس آباد 04، چکلالہ ائرپورٹ 03)، گوجرانوالہ 03، گجرات 02، بلوچستان: خضدار 06، کوئٹہ (سٹی 04، سمنگلی 03)، قلات 03، گلگت بلتستان: گوپس 02 اور بابوسر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 03، کالام منفی 02، زیارت منفی 01 اور استور میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔