آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان

111
weather

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی02،استور02 اوراسکردو میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔