اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں شام /رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پشاور اور گردنواح ، اسلام آباد اور پنجاب زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔اتوار کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی02،گوپس اوراسکردو میں04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں شام /رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور اور گردنواح ، اسلام آباد اور پنجاب زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔اتوار کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی02،گوپس اوراسکردو میں04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔