اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔اتوار کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 43،حیدرآباد، سکرنڈاور مٹھی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔