اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھندپڑ نے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اورشام /رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ نے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم کاکول میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11،قلات منفی 07،گوپس ،زیارت،کالام منفی 06، بگروٹ منفی 05، ہنزہ ،کوئٹہ منفی 04 ، پاراچناراورا استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔