28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر...

آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےدو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

آئیسکو ترجمان کےبدھ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

- Advertisement -

آئیسکو کے مطابق کل جمعرات 4 جولائی کی صبح 7 بجے سے دن 10 بجے تک ، راولپنڈی سٹی سرکل،پنڈ ہون،فورتھ روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،این پی ایف II فیڈر جبکہ 5 جولائی کی صبح 7 بجے سے دن 10 بجے تک ، راولپنڈی سٹی سرکل،رینج روڈ،ٹی اینڈ ٹی،سکستھ روڈ،پی ٹی سی ایل فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،کار چوک فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اور گردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں