آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

138
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےدو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کےجمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق ہفتہ 13 جولائی کی صبح 6 سے دن 10 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،لکھو،سکستھ روڈ،گلزار قائد،کھنہ روڈ،گنگال،رتہ،نون،باغ سرداراں،عید گاہ،ڈھوک نجو،علی مارکیٹ،خیابان سر سید،راجہ سلطان فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،عسکری سیون،آدم جی روڈ،این پی ایف II،مورگاہ،فوجی فائونڈیشن،محبوب شہید،دھمیال،یو سی لکھن،گلشن سعید فیڈرز، صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آبادسرکل،سی ڈبلیو او،جی ٹین ٹو، ایچ الیون فور ، جی ٹین ون ، جی نائن ون ،

اے کیو خان فیڈرز،چکوال سرکل،تھائی،ڈھوڈا فیڈرز جبکہ اتوار 14جولائی کی صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک راولپنڈی کینٹ سرکل،عسکری سیون،آدم جی روڈ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ کے مطابق وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔